ملالہ یوسفزئی اپنے آبائی علاقے شانگلہ پہنچ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملالہ جنوری میں بھی پاکستان آئی تھیں، فوٹو ایکسپریس

نوبیل انعام یافتہ پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسفزئی نے خیبرپختونخوا میں اپنے آبائی علاقے کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر والد کے ہمراہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ پہنچی اور پھر اپنے گاؤں کا دورہ بھی کیا۔

ملالہ یوسفزئی کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ افسران نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی بیٹی سے ملاقات کر کے انہیں اُن کی ہی پوٹریٹ تحفے میں دی۔

ملالہ یوسفزئی نے آبائی شہر اور علاقے میں مصرف ترین دن گزارا اور مکینوں سے ملاقاتیں کیں۔ اُن کی آمد کا مقصد رمضان المبارک میں اپنے علاقے کے لوگوں کو مدد فراہم کرنا تھی۔

واضح رہے کہملالہ یوسفزئی نے جنوری میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی “مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع” کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔

کانفرنس کے دوران ملالہ نے مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ پر زور دیا اور عالمی رہنماؤں کو اس اہم مسئلے پر توجہ دینے کی ترغیب دی تھی۔

Related Posts