واشنگٹن: نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بچوں پر تشدد ناقابل قبول ہے۔
27 رمضان المبارک میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز کے دوران شیلنگ اور فائرنگ کی ملالہ یوسفزئی نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طویل تنازعے نے بہت سے بچوں کی زندگیاں، انکے مستقبل چھین لیے، فلسطینی بچوں پر مظالم کے خلاف عالمی رہنما فوری طور پر اقدامات کریں۔
The violence in Jerusalem – especially against children – is unbearable. This long conflict has cost many children their lives and their futures. Leaders must act immediately – there is no peace when children and civilians are not safe. #AlAqsa https://t.co/bLv3XyA1OV
— Malala (@Malala) May 10, 2021
ملالہ یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ بچوں اور شہریوں کو تحفظ دیے بغیر امن ممکن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پراسرائیل کی فوج نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبدالله فياض بھی شامل ہے۔ پیر کے روز غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے فضائی بمباری اور زمینی گولہ باری کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : این سی او سی نے عیدالفطر کے لیے نئی حفاظتی ہدایات جاری کردیں