ملائیکہ اروڑہ کی یوگا کی مشق کرتے ہوئے نئی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملائیکہ اروڑہ کی یوگا کی مشق کرتے ہوئے نئی ویڈیو وائرل
ملائیکہ اروڑہ کی یوگا کی مشق کرتے ہوئے نئی ویڈیو وائرل

ممبئی: بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کی یوگا کی مشق کرتے ہوئے نئی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

ملائیکہ اروڑہ کی ایک بات جس نے ان کے مداحوں کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، وہ یہ ہے کہ ان میں صحت مند طرز زندگی گزارنے کی لگن ہے، ملائکہ نے اپنی قابل رشک شخصیت کو یوگا کے لئے وقف کردیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DIVA YOGA (@thedivayoga)

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ یوگا کی مشق کرنے میں مصروف ہیں، اداکارہ اپنے چاہنے والوں کے لئے اکثر تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

ملائیکہ اروڑہ نے اپنی ویڈیو کے ساتھ ایک نوٹ بھی تحریر کیا کہ آپ ایک جنگجو کی طاقت اور قوت ارادی کے مالک ہیں۔ آپ کو صرف اس کا احساس کرنا ہے۔ میرے لیے، یوگا اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، طاقتور محسوس کرنے اور چیلنجوں کو سختی سے آزمانے کا ایک ذریعہ ہے۔

Related Posts