سندھ ہائیکورٹ کا نمرہ کاظمی کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے نمرہ کاظمی کا میڈیکل کروانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس آغا فیصل پر مشمتل بینچ کے روبرو نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، نمرہ کاظمی کو شوہر شارخ کے ہمراہ پیش کیا گیا۔

نمرہ کاظمی روسڑم پر آئی اور بیان دیا کہ میں نے پسند کی شادی کی۔ عدالت نے نمرہ سے استفسار کیا کہ بیٹا آپ پڑھتی ہیں؟

جس پر نمرہ کاظمی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں میٹرک میں ہوں، والدین نے میری عمر کم لکھوائی، مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا اور شریعت کے مطابق میری شادی ہوسکتی ہے، میرا میڈیکل آپ کروا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹرین میں سفر کے دوران ٹکٹ چیکر اور انچارج کی خاتون سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ سندھ میں شادی کے لئے 18 سال کا قانون ہے، بیٹا ہمیں قانون دیکھنا ہے۔

عدالت نے نمرہ کاظمی سے مکالمے میں کہا کہ آپ کا میڈیکل ٹیسٹ کروائیں گے۔ اگر آپ 18 سال کی ہوئیں تو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دیں گے۔

عدالت نے نمرہ کاظمی کا میڈیکل ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے سے روک دیا، اورنمرہ کاظمی کو پناہ شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دے دیا جبکہ نمرہ کاظمی کو دو تین دن کراچی میں رہنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔