پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کا بڑا دفاعی فیصلہ! تینوں ملک ایک ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبے میں تعاون کی تاریخ کا ایک نیا اور شاندار باب رقم ہو چکا ہے۔

ترک وزارت دفاع نے 7 اگست کو طے پانے والے تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے پردہ اٹھاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس اہم ترین معاہدے کا بنیادی مقصد تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی تعلقات کو مزید زیادہ ادارہ جاتی اور دائمی بنیادوں پر مضبوط و مستحکم کرنا ہے۔

مشترکہ فوجی مشقیں اور دفاعی صنعت میں تعاون

ترک وزارت دفاع کے مطابق اس نئے دفاعی معاہدے کے تحت ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان تینوں ممالک مل کر مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقوں کا انعقاد کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ دفاعی صنعتی تعاون کو بھی وسعت دی جائے گی اور اسٹریٹیجک امور کو بہتر بنانے کے لیے سینئر وزراء پر مشتمل ایک خصوصی گروپ تشکیل دیا جائے گا۔

اعلیٰ سطحی اسٹریٹیجک میکانزم کا قیام

معاہدے کے تحت ایک جامع اسٹریٹیجک، سیاسی اور فوجی میکانزم پلان بھی قائم کیا جائے گا۔ اس اعلیٰ سطحی فریم ورک میں تینوں ممالک کے وزرائے دفاع، وزرائے خارجہ اور چیفس آف جنرل اسٹاف شامل ہوں گے جس کے ذریعے ترکیے، سعودی عرب اور پاکستان باہمی رابطوں کو مزید موثر بناتے ہوئے اعلیٰ ترین سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

Related Posts