دعا زہرہ کیس سے متعلق عدالت کا بڑا حکم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعا زہرہ کیس سے متعلق عدالت کا بڑا حکم
دعا زہرہ کیس سے متعلق عدالت کا بڑا حکم

لاہور: کراچی سے لاہور جاکر ظہیر احمد نامی لڑکے سے شادی کرنے والی دعا زہرہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ظہیر احمد کی والدہ (دعا زہرہ کی ساس) کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کیلئے دعا زہرہ بھی جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے پولیس کو دعا زہرہ کے سسرال والوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مندر کی بےحرمتی، شرپسندوں نے مورتی کو توڑدیا

لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق دعا زہرہ جس کے ساتھ جانا چاہے جاسکتی ہے۔ عدالت نے دعا زہرہ کے پیش ہونے پر درخواست نمٹادی اورسیکورٹی وجوہات پر دعا زہرہ کو پولیس سیکورٹی میں دے دیا۔

واضح رہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے لاہورہائی کورٹ سے دعا زہرہ کو اس کی ساس کے ساتھ جانے کی اجازت دینے کی استدعا کی تھی۔

معلوم رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دعا زہرہ مرضی سے جس کے ساتھ جانا چاہے یا رہنا چاہے، رہ سکتی ہے۔

دوسری جانب دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کی والدہ کا بیان سامنے آیا تھا، جس میں اُس نے کہا تھا کہ دُعا زہرہ کو اغوا کرنے کی خبریں جھوٹی ہیں کیونکہ وہ بچی خود ٹیکسی میں بیٹھ کر ہمارے پاس آئی تھی۔

ظہیر احمد کی والدہ نے کہا تھاکہ اُن کے بیٹے ظہیر اور دُعا کی دوستی پب جی گیم کے ذریعے ہوئی تھی، بچی نے رشتے کے لیے کہا تھا لیکن جب ہم دُعا کے گھر رشتے کے لیے جانے لگے تو اُس نے کہا کہ میرے والدین نے انکار کردیا ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ چند ماہ بعد دُعا ٹیکسی میں بیٹھ کر ہمارے گھر آگئی، میں نے دُعا سے کہا بیٹا تُم نے یہ کیا کردیا، اپنے والدین سے بات کرلیتی جس پر دُعا نے کہا کہ میرے ماں باپ نہیں مانیں گے۔

Related Posts