کویت میں اسٹاف کورس کا طویل سیشن ختم ہوگیا جس کے دوران پاک فوج نے سیشن میں حصہ لینے والے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے میجر ارسلان نے کویت میں اسٹاف کورس کے دوران برطانیہ، بنگلہ دیش، جرمنی اور امریکا سمیت دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اوّل پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سلامتی اور بہتری پاک فوج کی اولین ترجیح ہے، آرمی چیف
برطانوی فوج کے دو افسران نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، بنگلہ دیش چوتھے اور جرمنی پانچویں نمبر پر آیا جو پاک فوج اور پاکستانی قوم کیلئے فخر کا مقام ہے۔ پاک فوج کے میجر ارسلان نے اول پوزیشن حاصل کی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج قوم کی خدمت اور وطن کے دفاع کے لئے ہر سطح تک جائے گی، پاک فوج کے جوان ہر قیمت پر وطن کا دفاع کرتے رہیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ ماہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 78ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فارمیشنز کمانڈرز نے شرکت کی۔
اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج اپنی آپریشنل تیاریاں جاری رکھے تاکہ کسی بھی خطرے کی صورت میں دشمن کو بھرپور جواب دیا جاسکے۔
مزید پڑھیں: پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ہر سطح تک جائے گی، آرمی چیف