کراچی میں مین لائنوں کی مرمت مکمل، کیا پانی کا بحران آج حل ہوجائے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مین لائنوں کی مرمت
(فوٹو: فیس بک)

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مین لائنوں کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس سی) کا دعویٰ ہے کہ مقررہ وقت سے قبل مرمت مکمل ہوگئی اور شہر کو پانی کی فراہمی بحال بھی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبداللہ شاہ گازی گوٹھ میں 84 انچ قطر کی 2 مین لائنوں کی مرمت کا کام ہوا۔ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ 96 گھنٹوں کی مرمت کا کام 60 گھنٹوں میں مکمل ہوا ہے اور شہر میں پانی کی باقاعدہ فراہمی بحال کی گئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق مرمت کے کام کے باعث کراچی میں پانی کی شدید قلت رہی جبکہ گزشتہ 3 روز سے کراچی کے شہریوں کو 40 فیصد کم پانی دیا جارہا تھا۔ کراچی میں روزانہ 1200 ملین گیلن (ایم جی ڈی) پانی کی کھپت ہوتی ہے جسے مین لائنوں پر کام سے 650 میں سے 400ایم جی ڈی پانی فراہم کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دورانِ مرمت واٹر باؤزر کے ذریعے پانی کی فراہمی بھی متأثر رہی کیونکہ ہائیڈرنٹس کو بھی کم ہی پانی فراہم کیا گیا جس سے عوام کی مشکلات بڑھیں۔ کراچی کے پانی کی قلت سے متأثرہ علاقوں میں ڈیفنس، گلشن، اقبال، لیاری، نیپا، جمشید ٹاؤن، صدر، جناح ٹاؤن، پی آئی بی، کورنگی اور لانڈھی شامل ہیں۔

کے ڈبلیو ایس سی کا کہنا ہے کہ شہر کو پانی کی فراہمی مقررہ وقت سے قبل کی جارہی ہے۔ سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے کہا کہ ادارے کی کامیابی کارپوریشن کی بڑھتی ہوئی کارکردگی کا ثبوت ہے۔ مرمت کا آغاز جمعرات کے روز ہوا تھا۔

Related Posts