کورنگی صنعتی علاقے کی مرکزی سڑک سیوریج سے زیر آب، بد ترین ٹریفک جام

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورنگی صنعتی علاقے کی مرکزی سڑک سیوریج سے زیر آب، بد ترین ٹریفک جام
کورنگی صنعتی علاقے کی مرکزی سڑک سیوریج سے زیر آب، بد ترین ٹریفک جام

کراچی: کورنگی صنعتی علاقہ کی مرکزی سڑک ویٹا چورنگی کے سامنے نالہ ابل جانے کے باعث زیر آب آگئی، ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگنے لگیں۔

کورنگی صنعتی علاقہ جہاں گزشتہ11سال سے مرکزی سڑک کے کنارے بنا برساتی نالہ جو واٹر بورڈ کی سیوریج لائن یہاں نہ ہونے کے باعث سیویج سسٹم چلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، اور 5 سال سے ویٹا چورنگی کے مقام پرلانڈھی کی طرف جاتے ہوئے نالہ اکثر ابل جاتا ہے۔

تاہم متعلقہ ادارہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ میونسپل سروسز جس کی ذمہ داری ہے وہ اس نالے کی صفائی کرے، اس محکمہ نے بالکل ہاتھ کھڑے کئے ہوئے ہیں۔ جب بھی سڑک زیادہ خراب ہوجاتی ہے تو کے ایم سی کا محکمہ انجینئرنگ ایمرجنسی کے نام پر اس سڑک کی مرمت کی مد میں کروڑوں کا بل بنا دیتا ہے۔

سیوریج کا پانی تاحال سڑک پر موجود ہے جس کے باعث سڑک پر پڑے گڑھے نظر نہیں آتے جبکہ ایک سال قبل ہی کورنگی صنعتی علاقہ کی سڑک تعمیر ہوئی تھی، اب سے 2 ماہ قبل دوسری طرف کی سڑک نالہ ابلنے سے برباد ہو چکی ہے اور اب اس طرف کی سڑک زیر آب ہے۔

زیر آب سڑک پر ایک رکشہ بھی گڑھے میں بھنس گیا تھا جو با مشکل نکالا گیا، رکشہ ڈرائیوراللہ رکھا نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ وہ یہاں سے سواری اتار کر مڑا ہی تھا کہ رکشہ سڑک پر جمع شدہ پانی میں موجود گڑھے میں پھنس گیا، اس نے کہا کہ اس طرح یہ گزشتہ 10 روز سے پانی جمع ہے مگر کے ایم سی اور حکومت سندھ اس پر توجہ نہیں دیتے جس سے لوگوں کو بھی پریشانی ہے اور سڑک الگ برباد ہو رہی ہے۔

ایک سوال پر اس نے کہا کہ ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کریں گے ہم تو ان کی منت سماجت کر رہے ہیں کہ سڑکوں کے مسائل حل کردیں تاکہ ہم جیسے غریب رکشہ ٹیکسی، موٹر سائیکل سوار سڑکوں پر اپنی گاڑیاں برباد نہ کریں۔یہاں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے حکومت سندھ، وزیر بلدیات اور کے ایم سی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ صنعتی علاقہ ہے جس سے ملکی معیشت جڑی ہوئی ہے اس پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Related Posts