اداکارہ مہوش حیات، انجلینا جولی کے شو میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہوش حیات، انجلینا جولی کے شو میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار
مہوش حیات، انجلینا جولی کے شو میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان کی تمغہ امتیاز اپنے نام کرانے والی مہوش حیات بہت جلد ایک شو میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں جس کی پروڈکشن کوئی اور نہیں بلکہ ہالی وڈ کی کامیاب اداکارہ انجلینا جولی کررہی ہیں۔

مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی‘اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں اداکارہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں مرد و خواتین کے برابر معاوضے پر بات کرتی نظر آئیں۔

ویڈیو میں انہوں نے سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کرنے پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ اداکار اور اداکاراؤں کو برابر معاوضہ دیا جائے تاکہ ان کی برابر عزت بھی ہو۔

اگر سوشل میڈیا کو صحیح انداز میں استعمال کیا جائے تو یہ سلسلہ بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور لوگوں کو اس کے ذریعے آگے بڑھنے میں مدد بھی ملے گی اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

جس قسم کے کردار میں نے فلموں میں ادا کیے وہ دقیانوسی تصورات کے خلاف تھے۔ایک ماں ہونے کی حیثیت سے میں خوش ہوں کہ اس پروگرام کو سپورٹ کرسکوں جو بچوں کو بہت کچھ سکھائے گا اور دنیا بھر میں موجود نوجوانوں کو ایک دوسرے سے جوڑے گا۔

Related Posts