کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت بند، معاونِ خصوصی محمود مولوی کا ہنگامی دورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت بند، معاونِ خصوصی محمود مولوی کا ہنگامی دورہ
کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت بند، معاونِ خصوصی محمود مولوی کا ہنگامی دورہ

کراچی: وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت بند ہونے پر بندرگاہ کا ہنگامی دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ پر بیرونِ ملک سے آنے اور جانے والے تمام جہازوں کی آمدورفت بند کردی گئی۔ فشر مینز اور انتظامیہ کے درمیان تنازعے کے باعث آج صبح 6 بجے سے جہازوں کی آمدورفت بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی زیدی کاکراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ، افسران پر برہمی کا اظہار

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے کراچی پورٹ کا ہنگامی دورہ کیا۔انہوں نے تصدیق کی کہ کراچی بندرگاہ کا چینل بند ہونے سے جہازوں کی آمدورفت بند ہے۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی محمود مولوی نے کہا کہ معاملات جلد حل ہوجائیں گے اور چینل کھول دیا جائے گا۔ میں معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے خود پورٹ پر آیا ہوں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پردبئی جانے والے 70 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے گئے۔

گزشتہ روز  کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پردبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا، اور 70 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہ کیے جاسکے۔

مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پردبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا

قبل ازیں وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی پورٹ ٹرسٹ کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پررواں برس فروری کے دوران اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ شجرکاری کے نام پر سندھ حکومت کے پی ٹی کی زمینوں پر قابض ہونے کی کوشش میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کراچی پورٹ ٹرسٹ کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔علی زیدی

Related Posts