جنوری میں الیکشن نہیں ہونگے، 9مئی کی منصوبہ بندی ایوانِ صدر میں ہوئی۔محمود مولوی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے کہا ہے کہ میں جنوری میں الیکشن نہیں دیکھ رہا جبکہ 9مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی ایوانِ صدر میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں استحکامِ پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے کہا کہ 9مئی واقعات کی منصوبہ بندی ایوانِ صدر میں ہوئی۔ شاہ محمود قریشی اور علی زیدی سمیت دیگر رہنما اجلاس میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

عثمان ڈار کا انٹرویو اہم نہیں۔ تحریکِ انصاف

بیان میں محمود مولوی نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ اگر کچھ ہوا تو جی ایچ کیو کے اندر جائیں گے۔ میری عثمان ڈار سے 3 ماہ پہلے ملاقات ہوئی تھی، میں نے عثمان ڈار سے کہا کہ جو بات ہے، ابھی بتا دو۔ 

دریں اثناء نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران سینئر رہنما استحکامِ پاکستان پارٹی محمود مولوی نے کہا کہ کسی کو بھی الیکشن جنوری میں دکھائی نہیں دے رہے، جس کی بہت سی وجوہات ہیں۔

گفتگو کے دوران استحکامِ پاکستان پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے عمل میں وقت لگے گا۔ ہماری پارٹی کی رائے میں الیکشن فروری کے آخر میں یا مارچ تک جاسکتے ہیں۔

صدر آئی پی پی سندھ نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن کا بیان دیکھا جائے تو انتخابات حلقہ بندیوں کے 45 سے 55دن بعد ہوں گے کیونکہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات آئیں گے جنہیں کلیئر کرنے میں وقت لگے گا۔

Related Posts