ملک کے خلا ف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، محمود مولوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے خلا ف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، محمود مولوی
ملک کے خلا ف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، محمود مولوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمودمولوی کا کہنا ہے کہ ملک کے خلا ف ہونے والے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، پی ٹی آئی ملک دشمن ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔

اپنے بیان میں محمود مولوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مذموم مقاصد سے معیشت تباہ و برباد ہوجائے گی، ملک طویل جدوجہد کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے، مگر پی ٹی آئی کو یہ چیز ہضم نہیں ہورہی۔

محمود مولوی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ انتخابات کو متنازعہ بنانے سے الیکشن کے نتائج پر سوال اُٹھیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی پوری کوشش ہے کہ عام انتخابات کو متنازعہ بنادیا جائے۔محمود مولوی کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک دشمن منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدر محمود مولوی نے ملک کے اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے پی ٹی آئی کے پلان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

Related Posts