ماہرہ خان اور مہوش حیات ایشیا کی پرکشش خواتین میں شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mahira mehwish
ماہر ہ خان اور مہوش حیات ایشیا کی پرکشش خواتین میں شامل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو ایشیاء میں خوبصورت، پرکشش اور جاذب نظر خواتین کی فہرست میں شامل کیاگیا ہے ۔

برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کی جانب سے سال 2019 کی ایشیا سے تعلق رکھنے والی پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی گئی جس کے ٹاپ ٹین میں دو پاکستانی اداکارائیں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے خوبصورتی میں بولی وڈ اداکاراؤں کترینہ کیف، سونم کپور اور پریانکا چوپڑا کوبھی مات دے دی ہے، ایشیا کی 5 پرکشش خواتین میں ماہرہ خان چوتھے نمبر پرہیں ۔

ایشیا کی پرکشش خواتین کا انتخاب، عوام کے ووٹوں، ان کی کارکردگی اور میڈیا کوریج سمیت دیگر چیزوں کی بنیاد پر کیا گیا،ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نویں نمبر پررہیں ۔

اسی ٹوئٹ میں دہائی کی پُرکشش خواتین کی فہرست بھی دی گئی جس میں ماہرہ خان تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں ،ماہرہ خان پانچویں بار پاکستان کی پرکشش اداکارہ قرار پائی ہیں،دلچسپ بات یہ ہے کہ فہرست میں ماہرہ نے کترینہ کیف، سونم کپور اور پریانکا چوپڑا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں

ایسٹرن آئی کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست میں عالیہ بھٹ پہلے، دپیکا پڈوکون دوسرے، بھارتی ٹی وی اداکارہ حنا خان تیسرے، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان چوتھے نمبر پر ہیں ۔

جبکہ بھارتی ٹی وی اداکارہ سربھی چندنا پانچویں، بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف چھٹے، شیوانگی جوشی ساتویں، بھارتی اداکارہ نیاشرما آٹھویں، پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نویں اور بولیوڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا دسویں نمبر پر ہیں۔

Related Posts