ماہرہ خان اور مہوش حیات دونوں اداکاری نہیں جانتیں۔نادیہ خان کی رائے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نادیہ خان کی رائے
مہوش حیات اور ماہرہ دونوں اداکاری نہیں جانتیں۔ نادیہ خان کی رائے

کراچی: مایہ ناز میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے کہا  ہے کہ ماہرہ خان اور مہوش حیات اداکاری نہیں جانتیں اور انہیں اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہی نہیں کیا جانا چاہئے۔

ایک شو کے دوران احسن خان نے نادیہ خان سے سوال کیا تھا کہ ماہرہ خان، صبا قمر اور مہوش حیات کو اداکاری کی فہرست میں کس نمبر پر رکھنا چاہیں گی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ صبا قمر کو اول نمبر پر رکھیں جبکہ اقراء عزیز کو دوسرے نمبر پر،  لیکن میری رائے میں ماہرہ خان اور مہوش حیات دونوں اس فہرست سے خارج ہیں کیونکہ وہ اداکاری جانتی ہی نہیں۔

فلمسٹارماہرہ خان اور مہوش حیات کی اداکاری پر نکتہ چینی کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ ماہرہ خان ہوں یا مہوش حیات، دونوں ہی اداکاری کے فن سے ناواقف ہیں، اس لیے انہیں اداکارہ نہیں سمجھنا چاہئے۔

واضح رہے کہ لیجنڈ اداکار فردوس جمال کے ماہرہ خان کے بارے میں بیان پر سوشل میڈیا پر اب تک شور مچا ہوا ہے جس میں انہوں نے ماہرہ خان کو اچھی اداکارہ یا اچھی ہیروئن ماننے سے انکار کردیا تھا۔ 

Related Posts