لاہور:نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہاہے کہ ’’مجاجن‘‘ کے بعد مجھے متعدد فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی لیکن ایسا کوئی کردار نہیں ملا جسے کرنے کے بعد میں میرے پرستار ’’ مجاجن ‘‘ کو بھول کر اس کے سحر میں مبتلا ہو جاتے ۔
13سال کے طویل وقفے کے بعد ایسی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی ہے جس کی کہانی میرے دل کو چھو گئی اور میں نے کردار نبھانے کی حامی بھر لی ۔
مدیحہ شاہ نے کہا کہ مجھے 13سالوں میں بے شمار فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن ’’مجاجن ‘‘میں جو کام کر چکی تھی وہ میرے پرستاروں کے ذہنوںپرنقش تھا اور مجھے ایسا کردار نہیں ملاجو ’’مجاجن ‘‘کی جگہ لے سکے اس لئے میں نے طویل انتظار کیا۔
مزید پڑھیں :شوبز سمیت تمام شعبوں میں خواتین کے اسکینڈلزکو زیادہ اچھالا جاتا ہے ، اداکارہ نور