مریم نوازاور بلاول بھٹوکا ہزارہ برادری سے ملاقات کیلئے آج کوئٹہ جانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No differences in PDM, reiterates Maryam Nawaz

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سانحہ مچھ کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے آج کوئٹہ جائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سندھ کے دیگر سینئر ممبران شامل ہوں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے وفد میں مریم نواز شریف ، احسن اقبال ، مریم اورنگزیب ، محمد زبیر اور دیگر رہنما شامل ہوں گے۔

دونوں وفد کل سانحہ مچھ کے لواحقین سے تعزیت کے لئے کوئٹہ کا دورہ کریں گے جہاں مقتولین کے اہل خانہ نے لاشوں کے ہمراہ دھرنا دیا جبکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے متاثرین کو جلد دورہ کوئٹہ کی یقین دہانی کروائی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ مچھ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں اپنے پیاروں کو کھونے والے ہزارہ خاندانوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں ان کے دکھوں اور ان کے مطالبات سے واقف ہوں۔ ہم مستقبل میں اس طرح کے حملوں کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور جانتے ہیں کہ ہمارا پڑوسی اس فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں سیکورٹی خدشات کے باوجود 19 مقامات پر دھرنے، دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ

ان کا کہنا ہے کہ میں آپ کے دکھ اورمصائب میں آپ کے ساتھ ہوں اورمیں بہت جلد تمام متاثرہ خاندانوں سے ذاتی طور پر دعا اور تعزیت کے لئے ملاقات کروں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں کبھی بھی اپنے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا،برائے مہربانی اپنے عزیزوں کو دفن کریں تاکہ ان کی روح کو سکون ملے۔

Related Posts