راولپنڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی :کنٹونمنٹ بورڈ انسدادتجاوزات اسکواڈ کا تجاوزات مافیا کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،بااثر تجاوزات مافیا کی طرف سے کارسرکار میں مداخلت، اہلکاروں کا گھیراؤ، پتھراؤ، جلاؤ، جی،ٹی روڈ بلاک، ٹریفک کا نظام درہم برہم ،شرپسند عناصر کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ عارضی انسدادتجاوزات اسکواڈ نے چیف ایگزیکٹو کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے کنٹونمنٹ کے علاقہ لاری اڈا بس اسٹاپ پر سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے غیرقانونی طور لگائے جانے والے اڈے،کھوکھے سمیت دیگر قابضین کو بارہا وارن کیا لیکن اس کے باوجود تجاوزات مافیا اپنی ڈھٹائی پر قائم رہا تو کنٹونمنٹ بورڈ عارضی انسدادتجاوزات اسکواڈ نے انسداد تجاوزات کارروائیوں کا آغاز کیا اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنا شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں سیکورٹی خدشات کے باوجود 19 مقامات پر دھرنے، دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ

بااثر مافیا کے کارندوں نے مشتعل ہوکرکارسرکارمیں مداخلت کرتے ہوئے، اہلکاروں کاگھیراؤ،جلاؤ،پتھراؤ کرتے ہوئے مین شاہرہ،جی،ٹی روڈ کو بلاک کر دی جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کہ رہ گیا اور ٹریفک کی بندش کی وجہ سے شہریوں کوشدید شریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد کامران جمشید کیانی اور سٹی واڈن پولیس کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کیا اور بعد ازاں کنٹونمنٹ بورڈ کے ذمہ دران کی طرف سے دئیے جانے والے استغاثہ پر انتشار پسند عناصر کیخلاف زیردفعہ 506\341\186\147\149مقد مہ ردج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔