کراچی میں منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز( ایل ایس اے) 2021 کے شروع ہوتے ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں نے اپنی دلفریب اداؤں سے ریڈ کارپیٹ پر دھوم مچا دی۔ رنگ و نور میں نہائے متعدد ستاروں نے اپنے دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ مداحوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا۔
فیشن ڈیزائنر علی ظہسان نے ایک بار پھر اپنی منفرد ڈریسنگ سے لوگوں کو دنگ کر دیا۔ ایمل خان اور شہباز شگری کو بہترین لباس پہننے والے مرد اداکاروں میں شمار کیا جاتا رہا، جبکہ ماہرہ خان اور منشا پاشا کو بہترین لباس پہننے والی خواتین اداکاروں میں شمار کیا گیا۔
آئیے اس سال کے ایوارڈ فنکشن میں ان میں سے کچھ مشہور شخصیات کو دیکھتے ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے ہاتھی دانت کا ریشمی گاؤن پہن رکھا تھا، جسے لکس اسٹائل ایوارڈز میں موجود تمام شوبز ستاروں نے خوب سراہا۔
اداکارہ حریم فاروق بھی ایک گہرے میرون گاؤن میں ملبوس جب ریڈ کارپیٹ پر جلوہ گر ہوئیں تو ان کا استقبال زبردست تالیوں سے کیا گیا۔
لکس اسٹائل ایوارڈز کی میزبان عائشہ عمر نے بلیک کلر کا سلیو لیس گاؤن پہن رکھا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by pakistan celebrities magazine (@pakistancelebritiesmagazine)
شوبز کے دیگر ستارے جنہوں نے شاندار لکس اسٹائل ایوارڈز کی چمک کو مزید روشن کردیا۔
ایل ایس اے 2021 خصوصی ترانے کے ساتھ منایا گیا۔
سپر اسٹار ماہرہ خان ، مہوش حیات ، میرا ، ریشم اور احسن خان نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی 20 ویں سالگرہ کو خصوصی نغمے کے ساتھ منانے کے لیے اسٹیج پر پرفارم کیا۔