برازیل میں الیکشن، صدربولسینورو کو شکست، لولا ڈی سلوا ملک کے نئے صدر منتخب

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برازیلیہ: برازیل میں صدارتی الیکشن کے دوران صدر بولسینورو کو شکست ہو گئی، بائیں بازو کے امیدوار لولا ڈی سلوا ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر بولسینورو کی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی جماعت کو مطلوبہ ووٹ نہ پڑ سکے۔ لولا ڈی سلوا کانٹے کے مقابلے کے بعد انتخابات کے دوسرے مرحلے میں موجودہ صدر کو ہرانے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت، قدیم پل گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی

صدر بولسینورو کو 49.1 فیصد جبکہ امیدوار لولا ڈی سلوا کو 50.9 فیصد ووٹ پڑے۔ نئے صدر لولا ڈی سلوا بولسینورو دورِ حکومت میں بدعنوانی سمیت دیگر الزامات کا سامنا کررہے تھے۔

 برازیلی صدر بولسینورو کی حکومت نے بدعنوانی کا الزام عائد کرکے لولا ڈی سلوا کو گرفتار کر لیا اور نئے صدر نے قید بھی کاٹی تاہم برازیلین عدالت نے لولا ڈی سلوا کی نااہلی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ لولا ڈی سلوا برازیل کے سابق صدر رہے اور گزشتہ شب تک برازیل میں صدارتی انتخاب کے 99 اعشاریہ 97 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی تھی۔ بولسینورو بطور صدرِ مملکت 2018 میں منتخب ہوئے تھے۔

نو منتخب صدر نے برازیلی شہر ساؤ پاؤلو کے ایک ہوٹل میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم طاقت کی لڑائی میں منقسم برازیل کو دوبارہ متحد کریں گے، جبکہ برازیل کو دنیا کی بڑی جمہوریتوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

Related Posts