انتہاء پسند ہندو ؤں کی ہٹ دھرمی، متھرا کی عیدگاہ مسجد کوبھی مندرقراردے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتہاء پسند ہندو ؤں کی ہٹ دھرمی، متھرا کی عیدگاہ مسجد کوبھی مندرقراردے دیا
انتہاء پسند ہندو ؤں کی ہٹ دھرمی، متھرا کی عیدگاہ مسجد کوبھی مندرقراردے دیا

نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندآپے سے باہر ہوگئے، متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کومندرقراردے دیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اترپردیش کے شہرمتھرا کی عدالت میں شاہی عید گاہ مسجد میں نماز کی ادائیگی پرپابندی کے لئے درخواست دائرکردی گئی۔

ہندوانتہاپسند وکیلوں کے گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ متھرا عیدگاہ مسجد اصل میں مندراورلارڈ کرشن کی جائے پیدائش ہے۔ انہوں نے مسجد میں نماز کی ادائیگی پرفوری اورمستقل پابندی لگانے کی اپیل کی، درخواست ہندوانتہاپسند وکلا کے 10 ارکان پرمشتمل گروپ نے دائرکی ہے۔

دوسری جانب اترپردیش کی گیان واپی مسجد پربھی ہندو انتہاپسند قبضے کی کوشش کررہے ہیں اوراس سلسلے میں انہیں مقامی انتظامیہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:افغانستان،خواتین میں خودکشی کے رجحان میں تشویشناک حد تک اضافہ

واضح رہے کہ بھارت میں انتہاء پسند ہندوؤں کی جانب سے اقلیتوں پر ظلم و ستم میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ ہندوستانی حکومت ان سارے معاملات میں انتہاء پسند ہندوؤں کی مکمل پشت پناہی کرتی ہے۔

Related Posts