بحیرۂ عرب کے قریب کم دباؤ کا سسٹم سرگرم، کراچی میں آج بھی گرمی، پارہ کتنا رہے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Low-Pressure System over Arabian Sea May Trigger Thunderstorms in Sindh Today
ONLINE/ FILE PHOTO

کراچی / تھرپارکر : بحیرۂ عرب کے قریب بھارتی ریاست گجرات کے ساحلی علاقوں میں موجود کم دباؤ کے موسمی نظام نے جنوب مشرقی سندھ کے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث آج ایک بار پھر تھرپارکر، نگرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی اور ان کے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات بڑھ گئے ہیں جبکہ کراچی میں شدید گرمی متوقع ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق جنوب مشرقی سندھ میں “تھنڈر سیل” کی تشکیل متوقع ہے جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں بعض مقامات پر آندھی، گرد آلود ہوائیں اور وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

ادھر کراچی میں آج موسم گرم اور شدید مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے تاہم نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے محسوس کی جانے والی گرمی 44 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر سکتی ہے، جو شہریوں کے لیے ہیٹ اسٹروک کے خطرات کو بڑھا سکتی ہے۔

گزشتہ روز کی طرح آج بھی شہر قائد کے مختلف حصوں، خصوصاً شمالی اور وسطی علاقوں میں مقامی سطح پر بادل بننے اور ممکنہ طور پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس دوران بعض علاقوں میں تیز ہوائیں اور مٹی کے طوفان کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ نظام فی الوقت غیر منظم ہے تاہم مقامی اثرات کی بنیاد پر مختصر مدت کی بارش اور آندھی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے کے دوران باہر نہ نکلیں۔

جواد میمن کا کہنا ہے کہ سسٹم کی ہر لمحے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر کوئی بڑی پیش رفت ہوئی تو فوری طور پر عوام کو مطلع کیا جائے گا۔

Related Posts