کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طوفانی بارشوں میں حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے کونسے اقدامات کرنے چاہئیں؟
طوفانی بارشوں میں حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے کونسے اقدامات کرنے چاہئیں؟

اسلام آباد: کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات سے ہی وقفے وقفے سے ہلکی پھلکی بوندا باندی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گلستانِ جوہر، ائیرپورٹ، ملیر، نیشنل ہائی وے اور لانڈھی کورنگی میں مسلسل بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں بارشوں کے باعث سمندر میں طغیانی، طوفانی لہریں 

رات بھر مسلسل بارش کے باعث کراچی کے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔ ناگن چورنگی، بفر زون، نارتھ کراچی، شفیق موڑ، گلشنِ اقبال، پیپلز چورنگی اور حسن اسکوائر میں بھی بارش ہوئی۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات تک گرج چمک کے ساتھ بارش جاری رہے گی۔

سندھ کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں۔ وزیر آباد، قصور اور ملحہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

رائیونڈ اور شیخوپورہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی جبکہ بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ کئی علاقوں کے زمینی رابطے کٹ گئے۔ 

 

Related Posts