کابل، چائنا گیسٹ ہاؤس کے قریب زور دار دھماکہ، گولیوں کی آوازیں سنی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل، چائنا گیسٹ ہاؤس کے قریب زور دار دھماکہ، گولیوں کی آوازیں سنی گئیں
کابل، چائنا گیسٹ ہاؤس کے قریب زور دار دھماکہ، گولیوں کی آوازیں سنی گئیں

کابل: اے ایف پی نے عینی شاہد کے حوالے سے خبر دی ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چائنا گیسٹ ہاؤس کے قریب زور دار دھماکے، گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔

عینی شاہد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ”یہ ایک بہت زور دار دھماکہ تھا اور بہت زیادہ گولیاں چلنے کی آوازیں آئیں،” جبکہ مقامی میڈیا نے بھی ایسی ہی تفصیلات بتائی ہیں۔

طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد سے چینی کاروباری افراد کی ایک قابل ذکر تعداد افغانستان کا دورہ کر رہی ہے، اور بیجنگ حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہ کرنے کے باوجود افغانستان میں ایک مکمل سفارت خانہ رکھتا ہے۔

اے ایف پی کی خبر کے مطابق، چائنا گیسٹ ہاؤس ایک کثیر المنزلہ کمپلیکس ہے جو چینی کاروباری لوگوں میں مقبول ہے جو طالبان کی واپسی کے بعد سے افغانستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

رائٹرز نے اطلاع دی ہے کہ مسلح افراد نے وسطی کابل میں ایک عمارت کے اندر فائرنگ کی جس میں کچھ غیر ملکی مقیم تھے۔

مزید پڑھیں:بھارتی اسکالرز کا جنگ آزادی کی تاریخ میں شاہ عبد العزیز دہلوی کا تذکرہ شامل کرنے کا مطالبہ

وسطی کابل کے علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ ایک زور دار دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ ایک ہوٹل پر کیا گیا جہاں چینی اور دیگر غیر ملکی عموماً ٹھہرتے ہیں۔

Related Posts