پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری رجحان آج مسلسل دوسرے روز بھی منفی رہا۔ 100 انڈیکس 99 پوائنٹس کم ہوکر 49 ہزار 431 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 357 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ بلند ترین سطح 49 ہزار 740 پوائنٹس رہی۔
عوام کیلئے بڑی خوشخبری، ہونڈا نے سی ڈی 70 اور 125 کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی
حصص کے بازار میں آج 33 کروڑ 26 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، یوں کاروبار کی مالیت 8 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 26 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 242 ارب روپے ہوگئی۔