بچوں پر جنسی حملوں کاکیس، لارڈ نذیر کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنادی گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بچوں پر جنسی حملوں کاکیس، لارڈ نذیر کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنادی گئی
بچوں پر جنسی حملوں کاکیس، لارڈ نذیر کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنادی گئی

لندن: عدالت نے بچوں پر جنسی حملوں کے کیس میں معروف پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان لارڈ نذیر احمد کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیفیلڈ کراؤن کورٹ نے لارڈ نذیر کو بچوں پر جنسی حملوں کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی۔ برطانوی نژاد سیاستدان پر الزام ہے کہ ماضی میں 70ء کی دہائی کے دوران لارڈ نذیر نے خود سے کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

بیجنگ میں چینی و روسی صدور کی ملاقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

مدعی مقدمہ کے مطابق لارڈ نذیر نے 70ء کی دہائی کے اوائل میں 11سال سے کمسن لڑکے پر حملہ بھی کیا تاہم برطانوی نژاد پاکستانی سیاستدان نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان کیا تھا۔

عدالت میں ساڑھے 5سال قید کی سزا سناتے ہوئے جسٹس لیوینڈر کا کہنا تھا کہ لارڈ نذیر کے جرائم سے متاثرہ افراد گہرے اور تاحیات اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ جرائم کی سنگینی کے پیشِ نظر قید کی سزا ہی قانون کے مطابق قرار دی جاسکتی ہے۔

جسٹس لیوینڈر نے ریمارکس دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جب لارڈ نذیر نے جنسی حملوں پر مبنی جرائم کیے تو اس دوران ان کا خود بچہ ہونا سزا دینے کے فیصلے کو بے حد مشکل بناتا ہے۔ متاثرہ شہری نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ ملزم سے لارڈ کا خطاب واپس لیا جائے۔

برطانوی حکومت کے مطابق نذیر احمد کے لارڈز سے استعفیٰ دے دینے کے بعد وہ پارلیمانی رکن نہیں۔ واضح رہے کہ 2 سال قبل نومبر کے دوران ہی لارڈ نذیر برطانوی پارلیمان کے ایوانِ بالا سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں  جن پر کم و بیش 50سال قبل کے الزامات پر مقدمہ چلایا گیا۔ 

Related Posts