سندھ اور پنجاب میں ٹڈی دل کا بڑے پیمانے پر حملہ، کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ اور پنجاب میں ٹڈی دل کا بڑے پیمانے پر حملہ، کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں
سندھ اور پنجاب میں ٹڈی دل کا بڑے پیمانے پر حملہ، کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں

ٹڈی دل نے صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے جس میں دونوں صوبوں کے مختلف شہروں میں کپاس، آم اور دیگر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹڈی دل نے سندھ کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب میں بھی فصلوں پر حملہ کیا جس پر مقامی کسان محکمۂ زراعت کی طرف سے ٹھوس اقدامات نہ اٹھانے کا شکوہ کر رہے ہیں جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ سینکڑوں ایکڑ پر موجود زرعی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔

صوبہ پنجاب اور سندھ کے مختلف گاؤں ٹڈی دل کے حملوں سے براہِ راست متاثر ہوئے ہیں جہاں کپاس اور آم سمیت دیگر فصلوں کو حملوں سے بچانے کے لیے عوام کو اپنی مدد آپ کے تحت میدانِ عمل میں اترنا پڑا اورلوگ  فصلوں کی حفاظت کیلئے ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے میں مصروف رہے۔

راجن پور، ملتان، مظفر گڑھ اور کندھ کوٹ میں ٹڈی دل حملوں کے باعث کسانوں کی فصلیں تباہ ہو گئیں جس سے معاشی بدحالی کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں جبکہ ملتان میں  پرانی شجاع آباد روڈ، شاہ عباس، وہاڑی روڈ اور پل باراں میں ٹڈی دل نے حملہ کیا۔

اس کے علاوہ راجن پور میں ٹڈی دل حملوں کے باعث آم، کپاس اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا۔ مظفر گڑھ میں لٹکرن، دو آبہ، چک روہڑی، لعل پور، چک مٹھن اور دیگر علاقوں میں ٹڈی دل حملوں سے فصلیں خراب ہوئیں۔

Related Posts