ائیر بس کی ٹیم پی آئی اے کے طیارہ حادثے کا جائزہ لینے کیلئے کراچی پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ائیر بس کی ٹیم پی آئی اے کے طیارہ حادثے کا جائزہ لینے کیلئے کراچی پہنچ گئی
ائیر بس کی ٹیم پی آئی اے کے طیارہ حادثے کا جائزہ لینے کیلئے کراچی پہنچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد میں قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے طیارہ حادثے کا جائزہ لینے کے لیے ائیر بس کی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 4 روز قبل 22 مئی کے روز پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز(پی آئی اے) کی فلائٹ نمبر پی کے 8303کراچی کے رہائشی علاقے میں حادثے کا شکار ہوئی جس میں عملے سمیت  97 افراد لقمۂ اجل بنے۔

حادثے میں صرف 2 خوش قسمت افراد زندہ بچنے میں کامیاب ہوئے تاہم ماڈل کالونی کے رہائشی افراد حادثے سے محفوظ رہے جس کا جائزہ لینے کے لیے ائیر بس کی ٹیم میں شامل 11 فرانسیسی ماہرین کراچی ائیر پورٹ پر آج صبح کے وقت پہنچے۔

فرانسیسی ماہرین پر مشتمل ائیر بس ٹیم کے ممبران خصوصی فلائٹ ائیر بس 338 کے ذریعے کراچی پہنچے جنہیں قومی ائیر لائن کے ہیڈ آفس میں طیارہ حادثے پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد ماہرین جائے حادثہ پر پہنچے۔

جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے دوران طیارے پر قائم پاکستانی تحقیقاتی ٹیم بھی ائیر بس ٹیم کے ہمراہ رہی جبکہ ائیر بس ٹیم کراچی ائیر پورٹ کے رن وے کا جائزہ لینے کا بھی ارادہ رکھتی ہے جس کے دوران  رن وے پر لگائے گئے کیمروں کی فوٹیج بھی دیکھی جائے گی۔

طیارہ حادثے کے بعد ملنے والے بلیک باکس کو ساتھ لے کر ائیر بس کی ٹیم آج رات طیارے کے انجن کے ضروری حصے لے کر فرانس روانہ ہوجائے گی جس کے بعد بلیک باکس اور انجن پر مزید تفتیش کی جائے گی۔

Related Posts