کراچی پر ایک بار پھر حملہ،ٹڈی دل کے جھنڈ عوام کے گھروں میں موجود، سندھ حکومت غائب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پر ایک بار پھر حملہ،ٹڈی دل کے جھنڈ عوام کے گھروں میں موجود، سندھ حکومت غائب
کراچی پر ایک بار پھر حملہ،ٹڈی دل کے جھنڈ عوام کے گھروں میں موجود، سندھ حکومت غائب

کراچی پر ایک بار پھر ٹڈی دل نے حملہ کردیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے جھنڈ عوام کے گھروں میں گھس گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹڈیوں نے بڑی تعداد میں کراچی پر ہلہ بول دیا جس کے باعث عوام الناس شدید ذہنی کوفت اور خوف کا شکار ہیں۔ دوسری جانب مختلف علاقوں میں پودوں اور درختوں کو بھی ٹڈی دل سے خطرات لاحق ہیں۔

ٹڈی دل کے جھنڈ جہاں جاتے ہیں پودوں اور کھڑی فصلوں کو تباہ کردیتے ہیں۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن اور آئی آئی چندریگر روڈ میں ٹڈیوں کی یلغار سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں گلی محلے ٹڈیوں کی یلغار کا شکار ہیں، عوام کے گھروں میں گھسی ہوئی ٹڈیوں نے کھانا پینا اور اٹھنا بیٹھنا محال کردیا۔ بچے ٹڈی دل سے خوفزدہ ہیں جبکہ بڑے انہیں گھر سے نکالنے کی تدبیروں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ سندھ حکومت منظر سے غائب ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی لوکسٹ کنٹرول پروگرام (این ایل سی سی) نے کہا کہ صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ٹڈی دل کا صفایا کردیا گیا جبکہ دیگر صوبوں میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر2 ماہ قبل جاری کردہ لوکسٹ کنٹرول پروگرام (این ایل سی سی) کے پیغام میں کہا گیا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ٹڈی دل کو ختم کردیا گیا جبکہ بلوچستان اور سندھ میں ٹڈی دل ابھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ٹڈی دل کا صفایا، دیگر صوبوں میں آپریشن جاری

Related Posts