مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسجدوں کے تالے کھول دئیے جائیں۔شاہ محمود قریشی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah Mehmood Qureshi talking to media in Islamabad

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جمعے کے روز مساجد پر لگائے جانے والے تالے کھولے جائیں جبکہ بھارتی سرکار فوری طور پر کرفیو ہٹائے اور میڈیا کو وادی تک رسائی دے۔

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  کہا کہ مودی سرکار کو نہتے اور مظلوم کشمیریوں  پر پیلٹ گن کا استعمال روک دینا چاہئے۔ ہمارا سوال ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام کو نمازِ عید کی ادائیگی اور قربانی کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟

یہ بھی پڑھیں: تبدیلی اس وقت آئے گی جب ہم کمزور طبقے کی مدد کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر خاموش تماشائی بنی ہوئی امتِ مسلمہ کو اب جاگنا ہوگا، اگر مسلم رہنماؤں کو کشمیر سے کوئی دلچسپی نہیں تو دین اسلام سے ضرور ہونی چاہئے۔ 70 سال سے زیر التوا مسئلہ کشمیر پوری امتِ مسلمہ کا مسئلہ ہے جسے حل ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف غریب طبقے کو آگے لانا چاہتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں ترقی و خوشحالی آئے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں تاکہ  تعلیم، صحت اور زندگی کے دیگر شعبوں میں پاکستان جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  احتجاج کرنا مولانا فضل الرحمان کاحق ہےمگر27 اکتوبر مناسب نہیں، کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی حب الوطنی اور ان کے کشمیر سے لگاؤ پرکوئی شک نہیں ہے مگر اس تاریخ کو احتجاج کرنے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فورسز نے سری نگر پر یلغار کی اور مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا، ہر سال پوری کشمیری قوم اس روز کو یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر اس تاریخ کوکسی اور مقصد کے لیے استعمال کریں گے تو اس سے نقصان پہنچے گا۔

مزید پڑھیں: مولانا صاحب 27 اکتوبرکو احتجاج کے فیصلے پر نظرثانی کریں، وزیرخارجہ شاہ محمود

Related Posts