پی ایس ایل میچز کے سلسلے میں بلدیاتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل میچز کے سلسلے میں بلدیاتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
پی ایس ایل میچز کے سلسلے میں بلدیاتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انعقاد کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرایسٹ/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمد علی شاہ کی ہدایت پر پی ایس ایل میچز کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں پارکنگ ایریاز کی سطح ہموار کر کے سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کو روشن کر دیا گیا ہے۔ گردونواح کو بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل میچز کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کی ڈپٹی کمشنر ایسٹ بذات خود نگرانی کر رہے ہیں اور انہیں مذکورہ حوالے سے رپورٹ پیش کی جارہی ہیں۔

علاوہ ازیں لیمو گوٹھ میں سڑکوں کی بہتری اور خداداد کالونی میں سڑکوں کی پیچ ورکنگ کے امور سر انجام دئیے جانے کے ساتھ اسلامیہ کالج کے اطراف روڈ لیولنگ کا کام کر کے سڑک وذیلی سڑکوں کو بہتر کر دیا گیا ہے۔

ضلع شرقی میں مرحلہ وار بلدیاتی خدمات کی انجام دہی پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ مرحلہ وار بلدیاتی خدمات کی فراہمی سے صفائی ستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی خدمات میں بہتری آرہی ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھا گیا تو بلدیاتی خدمات کافی بہتر ہو جائیں گی۔

مذکورہ بلدیاتی امور سپریٹنڈنگ انجینئرایم اینڈای مبین شیخ، سپریٹنڈنگ انجینئرسول سید اظہر حسین شاہ، ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس، ایگزیکٹیو انجینئرز اقبال ملاح، سلمان میمن، امتیاز بھٹو اورانچارج سینی ٹیشن راؤ شمشاد کی زیر نگرانی سر انجام دئیے گئے۔

Related Posts