لائن آف کنٹرول: پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لائن آف کنٹرول: پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان
لائن آف کنٹرول: پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم  لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بہادر عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو دفاعِ وطن کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی بے حسی اور سفاکی کا مظہر ہے جبکہ بھارت سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے ایل او سی خلاف ورزی اور جارحیت پر  حکومتی  ردِ عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کے زخموں پر مرہم رکھنا وزیر اعظم عمران خان کے پر خلوص احساس کا مظاہرہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور  کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ گزشتہ 36 گھنٹوں سے بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔

مزید پڑھیں: ایل او سی پر  فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید 

Related Posts