راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں طویل لوڈ شیڈنگ، عوام سراپا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوڈ شیڈنگ
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام سراپا احتجاج ہیں جبکہ تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداوار بند ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدت کا عذاب سہنے والے شہری لوڈ شیڈنگ کی مصیبت سے بھی نجات حاصل نہ کرسکے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدر آباد میں 12 سے 14 گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

اسی طرح راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 5 گھنٹے سے بجلی معطل ہے۔ جہلم میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 میں بھی رات گئے بجلی بند کردی گئی۔ بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔

تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے کے باعث بجلی کی پیداوار بند ہونے کے ساتھ ساتھ مشینری کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بجلی کے نظام میں پہلے ہی تربیلا سے 4000 میگا واٹ سے زائد شارٹ فال کا سامنا تھا اور اب مجموعی طور پر یہ پیداواری کمی 6 ہزار میگا واٹ سے زائد ہے۔

باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ شارٹ فال ہے۔ لاہور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سب سے زیادہ گنجان آبادیوں میں کی جارہی ہے۔ لیسکو میں بجلی کی طلب 5000میگاواٹ سے زائد ہے۔

دوسری جانب لیسکو میں بجلی کی سپلائی تقریباً 4000میگاواٹ ہے جس کی وجہ سے شارٹ فال 1000 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔ دیہات اور چھوٹے شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑے شہروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ کی جارہی ہے۔عوام کا جینا دوبھر ہوگیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا،بعض علاقوں میں رات بھر بجلی غائب ہونے سے شہریوں نے رات جاگ کر گزاری۔

 شہر میں گزشتہ ماہ گرمی کا پارہ 45ڈگری سینٹی گرید تک پہنچنے پر کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ عزیز آباد، لیاقت آباد اور دستگیر میں رات بھر بجلی غائب رہی۔

مزید پڑھیں: شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع

Related Posts