لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ء اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 14 مئی کو ایل این جی کیس میں قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ء کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے سماعت میں ہر صورت شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہاں یہ واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے 10 ستمبر 2018 کو نیب کو ایل این جی معاہدے میں مبینہ بدعنوانی پر شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
شاہد خاقان عباسی پر وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کی حیثیت سے معاہدے میں بدعنوانیوں کا الزام ہے ، شاہد خاقان عباسی پر من پسند کمپنی کو نوازنے کیلئے سودوں میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔
مزید پڑھیں: ملک کو اکٹھا کرنا وزیراعظم کا کام تھا لیکن انہوں نے تقسیم کردیا،شاہد خاقان عباسی