لاہور جنرل اسپتال میں جعلی ڈاکٹروں کے ہاتھوں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور جنرل اسپتال میں جعلی ڈاکٹروں کے ہاتھوں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
لاہور جنرل اسپتال میں جعلی ڈاکٹروں کے ہاتھوں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

لاہور:جنرل اسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، ایم ایس جنرل ہسپتال عبدلرزاق نے انسانی جانیں بچانے کی بجائے جعلی ڈگری ہولڈرز کو مریضوں کے آپریشن کرنے پر لگا دیا۔

ذرائع کے مطابق جنرل اسپتال میں جعلی ڈگری ہولڈر مریضوں کے آپریشن میں مصروف ہیں۔اسسٹنٹ آپریشن تھیٹر مدثر حبیب کا ڈپلومہ جعلی ثابت ہو گیا ہے،مگر انتظامیہ کی نا اہلی یا ملی بھگت سے مدثر حبیب بدستور اسپتال میں کام کر رہا ہے۔

پنجاب میڈیکل فیکلٹی نے بھی ڈپلومہ جعلی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔پی ایم سی نے ایم ایس جنرل اسپتال کو خط لکھ کر ڈپلومہ جعلی ہونے کی تصدیق کی،ذرائع کے مطابق مدثر حبیب نے 9ویں اسکیل سے 16 ویں اسکیل میں غیر قانونی اپ گریڈیشن حاصل کی۔

مدثر حبیب گیسٹرو سکوپی کی ڈیوٹی پر تعینات ہے،اس سلسلے میں جب ای۔ ایس سے موقف لیا گیا توان کا کہنا تھا کہ مجھے آئے ابھی 2 ماہ ہوئے ہیں معاملے پر پہلے والوں سے پوچھیں۔

ایم ایس نے کہا کہ انسانی جانوں کو خطرہ ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں؟ پراسیس پورا ہو رہا ہے،ذرائع کے مطابق آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ ندیم جاوید،صفدر علی اور اسسٹنٹ ممتاز علی سمیت درجنوں ملازمین کے ڈپلومے بھی بوگس ہیں۔

Related Posts