کون کون دھوکہ دیگا،پی ٹی آئی میں غداروں کی لسٹ عمران خان کو پیش، کس کس کا نام شامل؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No-confidence motion

اسلام آباد: پاکستان تحریک میں بغاوت کے خدشات، ارکان کی وفاداریاں مشکوک، پی ٹی آئی کے ممکنہ غدار ارکان اسمبلی کی فہرست عمران خان کو پیش کردی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کو مبینہ طور پر28 اراکین کی فہرست پیش کی گئی جو ایک سول ادارے کی جانب سے بھجوائی گئی ہے، اس فہرست میں شامل تمام اراکین کا تعلق تحریک انصاف سے ہے جب کہ فہرست میں اتحادی جماعتوں کے اراکین کا ذکر نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں جن اراکین کے نام شامل ہیں وہ عدم اعتماد میں اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں جب کہ مبینہ مشکوک اراکین کی نگرانی بھی شروع کروا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:حکومتی ارکان کی مدد کے بغیر کیا اپوزیشن پنجاب اور وفاق میں حکومت گراسکتی ہے؟

ذرائع کے مطابق فہرست میں زیادہ وہ اراکین شامل ہیں جو دیگر جماعتیں چھوڑ کر تحریک انصاف میں آئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ان تمام ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک پرویزخٹک اور شاہ محمود قریشی کو دیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی ایک سرکاری ادارے کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایک فہرست پیش کی گئی تھی جس میں دو درجن سے زائد پی ٹی آئی ارکان کی وفاداری پر سوال اٹھایا گیا تھا۔

Related Posts