لیونل میسی نے سعودی عرب کے الہلال کلب کے ساتھ معاہدے پر رضامندی ظاہر کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے سعودی عرب کے الہلال کلب کے ساتھ معاہدے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

معروف فٹبالر اس وقت فرانس کے کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے لیے کھیل رہے ہیں اور پی ایس جی نے گزشتہ دنوں سعودی عرب میں چھٹیاں منانے پر انہیں 2 ہفتوں کے لیے معطل کردیا تھا جبکہ سعودی عرب میں سیاحت کے سفیر کے طور پر ذمہ داری نبھانے پر ان پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

پی ایس جی کی جانب سے معطلی پر امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ میسی معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے اور کسی دوسرے کلب کے لیے کھیلنے کو ترجیح دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

آج بولرز انجری کا اتنا شکار کیوں ہوتے ہیں؟ وسیم اکرم نے بتادیا

اس دوران یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ سعودی فٹبال کلب الہلال نے میسی کو تاریخ کے سب سے زیادہ معاوضے کے معاہدوں میں سے ایک کی پیشکش کی ہے۔

برطانوی اخبار ’ڈیلی ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی کلب کی جانب سے میسی کو 262 ملین پاؤنڈز ( 93 ارب روپے سے زائد) سالانہ معاہدے کی پیشکش کی گئی جو کہ فٹبال کی تاریخ کے مہنگے ترین معاہدوں میں سے ایک ہے۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ میسی سعودی کلب کی پیشکش قبول کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے جلد باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے۔

Related Posts