ریاض: شام اور ترکیہ میں آئے تباہ کن زلزلوں سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی امداد کیلئے ارجنٹینا کو عالمی کپ جتوانے والے لیونل میسی نے خطیر رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مشہور فٹبال کھلاڑی لیونل میسی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 3.5 ملین یورو یعنی پاکستان روپوں میں 1ارب ایک کروڑ 70 لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے۔
لیونل میسی کی فانڈیشن کی جانب سے امداد کے اعلان کے بعد شائقین انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔ ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے کے باعث ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
مزید پڑھیں:دوستانہ میچ، لیونل میسی کی ٹیم نے رونالڈو الیون کو شکست دیدی
البیسیلیسٹی نیوز کی رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ممکنہ طور پر شام اور ترکیہ میں زلزلے کے بعد اب تک کا سب سے بڑا نجی عطیہ ہے۔