کراچی: حریم شاہ پر شیر نے حملہ کردیا، ٹک ٹاک اسٹار محفوظ رہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حریم شاہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی جانیوالی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ دروازے کے پاس کھڑی ہیں اور ایک شخص شیر کو لئے اندر داخل ہوتا ہے اور شیر اچانک حریم شاہ کی جانب لپکتا ہے تاہم وہ شخص شیر کو دور لے جاتا ہے۔
ٹک ٹاکر کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد ہزاروں لوگ اب تک اسے دیکھ چکے ہیں۔
مزیدپڑھیں:عدالت نے ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا