کراچی میں آج بھی بارش، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہونے سے شہری پریشان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج جمعرات کے روزبھی  کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی،یونیورسٹی روڈ، سعدی ٹاؤن، عزیز آباد، شریف آباد، گلشن اقبال، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، سہراب گوٹھ، ملیر، شاہ فیصل، بفرزون، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی اور سپر ہائی وے  پر بادل جم کر برسے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف، گلستان جوہر، صفورا گوٹھ، حسن اسکوائر اور کورنگی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش شروع ہوتے ہی گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، ملیر اور الفلاح سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران شہر میں بجلی کی فراہمی معمول پر رہی ہے، شہر کے کچھ علاقوں میں بجلی عارضی طور پر بند کی گئی تھی، کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ خاص طور پر کھڑے پانی یا سیلابی صورتحال کے دوران بجلی کے کھمبوں، ٹرانسفارمرز، بجلی کی تاروں سمیت  بجلی  کی تنصیبات سے دور رہیں۔

Related Posts