گڈز ٹرانسپورٹ کھولنا ایک اچھا فیصلہ ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائر س کی وبا پھیلنے کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوچکے ہیں، عوام گھروں میں محصور ہیں جبکہ معاشی سرگرمیاںبھی ماند پڑچکی ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں گڈزٹرانسپورٹ پر پابندی ختم کرکے نقل وحرکت کی اجازت دیدی ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران اشیا ضروریہ کی قلت نہیں ہونی چاہیے ۔

اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی کورونا کے سامنے گھٹنے ٹیک چکے ہیں ایسے میں پاکستان میں کورونا کی وبا پھیلنا کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے لیکن وفاق سمیت تمام صوبے اس وقت جس تندہی سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں وہ عزم لائق تحسین ہے۔

تمام صوبے انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کی کوشش کررہے ہیںاور اس مقصد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، لوگوں کو لاک ڈائون کے دوران گھروں میں رہنے کی تلقین کی جارہی ہے تاہم اگر ہر کام روک نہیں جا سکتا کیونکہ ضرورت زندگی کی کچھ بنیادی اشیا کی فراہمی ہر حال میں ضروری ہے کیونکہ اشیا ئ خوردونوش کی قلت سے عوام میں افراتفری پیدا ہوگی اور نقص امن کا خدشہ بھی سراٹھاسکتا ہے،پاکستان میں کسی بھی مشکل وقت میں جہاں قومی یکجہتی کی مثالیں دیکھنے میںآتی ہیں وہیں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرکے مٹھی بھر افراد معاشرے میں مزید مسائل پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔

ملک میں آمد و رفت کے ذرائع مکمل طور پر مسدود ہوچکے ہیں، تمام صوبوں نے داخلی وخارجی راستے بند کررکھے ہیں جس کی وجہ سے فیکٹریوں اور ملوں میں خام مال کی عدم ترسیل کی وجہ سے اشیا پیدا وار کم ہورہی تھی۔ کراچی پورٹ اور بن قاسم پر بھی درآمد مال کے انبار لگے ہوئے ہیں لیکن ٹرانسپورٹ پر پابندی کی وجہ سے ترسیل میں مشکلات درپیش تھیں۔

کراچی سمیت بڑے دیگر شہروں میں موجود آٹا ملوں کو گندم کی ترسیل معطل ہونے کی وجہ سے ملک میں آٹے کے بحران کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا تھا جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں آٹے اور دیگر سامان کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ناجائز منافع خوروں نے اشیاخوردونوش کے نرخ بڑھادیئے تھے جس سے عوام کو دہری اذیت کا سامنا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے گڈز ٹرانسپورٹ کو سامان کی نقل وحرکت کی اجازت دیکر ایک مستحسن اقدام اٹھایا ہے ۔

Related Posts