خواتین کے بغیر زندگی نامکمل اور کائنات بے رنگ ہے۔شہباز شریف کا خصوصی پیغام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواتین کے بغیر زندگی نامکمل اور کائنات بے رنگ ہے۔شہباز شریف کا خصوصی پیغام
خواتین کے بغیر زندگی نامکمل اور کائنات بے رنگ ہے۔شہباز شریف کا خصوصی پیغام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی  شہباز شریف نے خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے بغیر زندگی نامکمل اور تصویر کائنات بے رنگ ہے۔

اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ ماں، بہن، بیٹی، بیوی کی صورت میں خواتین کی موجودگی سے ہی انسانی رشتے ناطے وجود میں آتے ہیں۔اللہ تعالی نے عورت کو ماں کی صورت اپنے تعارف کا ذریعہ بنایا ہے جس سے بڑا مقام، احترام، تعارف اور عزت اور نہیں ہوسکتی۔

پیغام میں ن لیگ کے صدر نے کہا کہ اسلام نے عورت کو بے پناہ عزت اور حقوق عطا کئے ہیں۔ ماں کے قدموں کے نیچے جنت رکھ کر اللہ تعالی نے عورت کے مقام اور احترام کو واضح کردیا ہے۔آقائے محترم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے  ہمیں خواتین کی عزت و احترام کا بہترین نمونہ اور رہنمائی عطا فرمائی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ امہات المومنین حضرت فاطمہ الزہرا اور اہل بیت اطہار ہمارے لئے رہنمائی کی بہترین مثالیں ہیں۔خواتین نے تحریکِ پاکستان میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔مادرِملت محترمہ فاطمہ جناح کے ہمراہ خواتین کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی نے کہا کہ آج ہماری خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔دفاع سے تجارت، تعلیم وطب سے لے کر سائنس و ٹیکنالوجی اور صحافت تک ہر شعبے میں خواتین اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہیں۔ہم خوش قسمت ہیں کہ ہماری نصف سے  زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عورت کی تعلیم، اچھی صحت اور معاشی طور پر بااختیار ہونا کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔عورت معاشرے کے رویوں، برتاؤ اور ہمارے اس سے سلوک کا آئینہ ہے۔ کوئی خامیاں نظر آتی ہیں تو ہمیں اپنی انفرادی واجتماعی اصلاح پر توجہ دینا ہوگی۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ انتشاراور الزام تراشی سے بچا جائے۔ مہذب انداز میں مکالمہ، رائے کے اظہار اور علم و آگہی کے پرچار کی آزادی لازم ہے۔نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے موثر اقدامات کیے۔دوبارہ موقع ملا تو خواتین کی تعلیم و صحت اور معاشی بہتری پر اقدامات کریں گے۔ 

Related Posts