راولپنڈی میں بارش کے باعث اسلام آباد یونائیٹیڈ اور ملتان سلطانز کے میچ میں تاخیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں بارش کے باعث اسلام آباد یونائیٹیڈ اور ملتان سلطانز کے میچ میں تاخیر
راولپنڈی میں بارش کے باعث اسلام آباد یونائیٹیڈ اور ملتان سلطانز کے میچ میں تاخیر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج بارش ہو رہی ہے  جس کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کا 22واں میچ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ اسلام آباد یونائیٹیڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے آتے آتے رہ گئے۔

سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اب تک کے تمام میچز شائقین کو محظوظ کرنے میں کامیاب رہے، تاہم وفاقی دارالحکومت کے قریب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے میچز بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔

آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کے درمیان بے حد دلچسپ مقابلہ متوقع تھا، تاہم بارش نے تماشائیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ کرکٹ اسٹیڈیم میں بوندا باندی ہو رہی ہے۔

بوندا باندی کے ساتھ ساتھ گہرے بادلوں نے آسمان کو ڈھانپ رکھا ہے۔ 2 بجے شروع ہونے والا میچ سوا گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود شروع نہ ہوسکا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی انتظامیہ گراؤنڈ پر کام کرنے میں مصروف ہے جبکہ کھلاڑی منتظر ہیں کہ بادل چھٹنے اور نمی ہٹنے کے بعد تماشائیوں کو محظوظ کرنے کے لیے شاندار کھیل پیش کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان سپر لیگ کے اٹھارویں میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو 30 رنز سے ہراکر قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں  تین روز قبل ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے اٹھارویںمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بارش کے باعث 15 اوورز تک محدود میچ ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  30 رنز سے ہرادیا

Related Posts