مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے زائرین کے مسائل حل کرنے پر کور کمانڈر 12 کور لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے رہنما نے کہا کہ کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کی زائرین کے پاس آمد اور ان کے مسائل حل کرنا قابل تحسین ہے۔ جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
مرکزی مسلم لیگ کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مارچ کا اعلان
انہوں نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حاجی محمد جواد رفیعی نے منظم انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیے۔ ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے صدر نے وزارت داخلہ بلوچستان کے سیکرٹری کا بھی شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے زائرین کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔