لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 14 مارچ سے لاہور ہائی کورٹ میں دوبارہ شروع ہوگی،عدالت کا لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی لارجر بینچ کی کارروائی کی قیادت اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کریں گے۔
بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شہباز رضوی، جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔
گزشتہ سال ستمبر میں لاہور ہائی کورٹ کے سات رکنی لارجر بینچ نے نئی ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں کی سماعت جاری رکھی تھی۔
مزید پڑھیں:پارلیمنٹ حملہ کیس میں عارف علوی صدارتی استثنیٰ سے دستبردار