لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کردی
لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں  لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

سماعت کے دوران ن لیگ کے رہنماء شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت میں توسیع کی درخواست کی۔اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یکم جون کو شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی تاکہ منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات کیس میں  گرفتاری سے بچا جاسکے۔

اپوزیشن لیڈر نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نیب زیر التواء تحقیقات میں انھیں گرفتار کرسکتی ہے۔ شہباز شریف نے بتایا کہ نیب نے بدنیتی پر مبنی ارادوں کے ساتھ یہ کیس تیار کیا تھا کیونکہ وہ باقاعدگی سے اپنے اثاثوں کا اعلان کرتے ر ہے ہیں۔

ایڈووکیٹ امجد پرویز کے توسط سے دائر کردہ درخواست میں بتایا گیا کہ شہباز شریف نے اپنا کاروبار 1972 میں شروع کیا تھا اور زراعت ، شوگر اور ٹیکسٹائل کی صنعتوں میں اہم کردار ادا کیا اور معاشرے کی بہتری کے لئے 1988 میں سیاست میں شامل ہوئے۔

درخواست میں مزید کہا کہ نیب نے موجودہ حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ میں عام نوعیت کے الزامات کے ساتھ تحقیقات کا آغاز کیا جبکہ نیب لاہور کے عہدیداروں کی ایک ٹیم گرفتاری کے لئے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی رہائشگاہ پر پہنچی تھی۔

مزید پڑھیں:بنی گالہ میں پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کیلئے زمینوں پر قبضے کا سلسلہ جاری

یہ کارروائی اس وقت ہوئی جب مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نے اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں  نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے اور اپنے نمائندے محمد فیصل کے توسط سے جواب جمع کرایا تھا۔

Related Posts