لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے آج نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی حلف برداری سے متعلق درخواست کی سماعت کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے گورنر پنجاب کو مدعا علیہ بنانے اور سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے استعفیٰ کی کاپی پٹیشن میں نہ لگانے پربدھ کو حمزہ شہباز کی حلف برداری کی درخواست پر ایک بار پھر اعتراض اٹھایا تھا۔
ن لیگ کے وکلاء کی جانب سے درخواست پر اعتراضات ختم کرنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی آج نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں گورنر پنجاب اور چیف سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ یکم اپریل کو منظور کیا گیا تھا جس کے بعد سے وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی پڑا ہے۔
مزید پڑھیں:خان صاحب! اپنا بویا یہاں کاٹنا بھی پڑے گا ۔۔۔