ملک بھر میں آج انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں آج انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگی
ملک بھر میں آج انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دو روز قبل کہا تھا کہ 21 اپریل  کو انٹرنیٹ سروسز میں تعطل رہے گا جس کی وجہ سے صارفین کو جمعرات کے روز انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق بین الاقوامی سمندری پاور کیبل کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی کے باعث انٹرنیٹ رفتار میں کمی آئے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی اے نے کہا تھا کہ کچھ انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لیے متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں کہ فیس بک کے فیچر کو واٹس ایپ پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے؟

 واضح رہے کہ 21 اپریل کے روز پاکستان تحریکِ انصاف نے لاہور میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے جس سے سابق وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے۔ 

حیرت انگیز طور پر پی ٹی اے کے انٹرنیٹ سروسز میں تعطل سے متعلق اعلان کو پی ٹی آئی کے جلسے سے جوڑتے ہوئے بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت جانتے بوجھتے انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کے نام پر پی ٹی آئی کے پیغام کو دبانا چاہتی ہے، تاہم پی ٹی اے حکام نے اس تاثر کی تائید یا تردید نہیں کی۔ 

Related Posts