حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی لیوی میں 4 روپے فی لٹر اضافہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرول کی قیمت
(فوٹو: پکسا بے)

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی لیوی میں 4 روپے فی لٹر اضافہ کردیا ہے جس کا بوجھ عام آدمی کی جیب پر بھاری پڑنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، اس کے باوجود حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی بجائے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ لیوی بھی فی لٹر 4 روپے بڑھا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

صنعتی وپیداواری سرگرمیوں کافروغ اولین ترجیح ہے، ناصر حسین شاہ

اسلام آباد،سرینا چوک کے سامنے ملک بھر سے آئے تاجروں کا احتجاج

سمندری کرایوں میں اضافہ، کینو کی ایکسپورٹ 35فیصد کم رہنے کا خدشہ

سرکاری اعلامیے کے تحت آج سے پیٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے، ڈیزل کی 142 روپے 62 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 114 روپے 7 پیسے پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچ سکے۔ پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے اثرات لیوی اور جی ایس ٹی میں اضافہ کرکے ایڈجسٹ کیے گئے ہیں۔ 4 روپے اضافے سے پیٹرول پر عائد لیوی 13روپے 62پیسے ہوگئی۔

ڈیزل پر بھی حکومت نے 4 روپے فی لیٹر کے حساب سے لیوی بڑھا دی ہے۔ عائد کی گئی لیوی 13 روپے 14 پیسے ہوگئی۔ پیٹرول پر جی ایس ٹی 0 کی جگہ 1.63 فیصد جبکہ ڈیزل پر 7.2 سے 7.37 فیصد کردیا گیا ہے۔ 

Related Posts