آزادکشمیر کے نوجوان، مرد و خواتین تحریک آزادی کا عملی حصہ بنیں،سردار مسعود خان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمیں دشمن کے عزائم بھانپتے ہوئے لڑنے کے لیے ہر سطح پر تیاری کرنا ہو گی،صدر آزاد کشمیر
ہمیں دشمن کے عزائم بھانپتے ہوئے لڑنے کے لیے ہر سطح پر تیاری کرنا ہو گی،صدر آزاد کشمیر

باغ: آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ زبانی جمع خرچ کرنے کا وقت گزر گیا ہے، آزادکشمیر کے نوجوان، مرد و خواتین مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کا عملی حصہ بنیں اور اسے ایک بین الاقوامی تحریک میں بدل دیں۔

اقوام متحدہ آپ طشتری میں آزادی پیش نہیں کرے گی بلکہ بین الاقوامی برادری اور سلامتی کونسل اُس وقت حرکت میں آئے گی جب کشمیر کی تحریک عالمی مزاحمتی تحریک کا روپ دھارے گی۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے بچے اور بچیاں نئی ٹیکنالوجیز کی تعلیم حاصل کر کے جہاں آزادکشمیر اور پاکستان کو ایک مضبوط معاشی طاقت بنائیں وہاں اپنے اُن بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں جنہیں آزادی اور عزت مانگنے کی جواب گولیوں اور بموں سے دیا جار ہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے وویمن یونیورسٹی باغ میں سکلز ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزادکشمیر نے تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان ملک کو تعمیر و ترقی اور خود انحصاری کی راہ پر ڈالنے کے لئے تعلیم کی منازل حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز اور جدید ہنر و مہارتوں سے اپنے آپ کو مسلح کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی دھرتی کے اُس حصہ کی آزادی کے لئے بھی کردار ادا کریں جو دشمن کے قبضہ میں ہے اورجہاں کے باسیوں ہر روز ایک نئی قیامت ڈھائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کس قدر ظلم و ناانصافی کی بات ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بارہ اور چودہ سال کے اُن بچوں کو بھارت کی فوج دہشت گرد قرار دے کر قتل کر دیتی ہے یا گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیتی ہے جو اپنی ماں یا بہن کی عزت بچانے کے لئے خالی ہاتھ بھارتی فوج کے آگے کھڑا ہو جاتا ہے۔

بی ٹی ایم گلوبل کی طرف سے آزادکشمیر کے بچوں اور بچیوں کو ہنر مندی اور نئی مہارتوں کی تربیت فراہم کرنے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بی ٹی ایم کے اس ویژن پر اگر صحیح روح کے ساتھ عمل کیا جائے تو آزادکشمیر میں ایک معاشی انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔

Related Posts